زلمی اور قلندرز کے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان


پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے آغاز سے قبل ٹیموں نے کھلاڑیوں کے متبادل کا اعلان کر دیا ہے۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق پشاور زلمی نے ڈیویڈ ملان اور کرس جورڈن کی جگہ ویسٹ انڈیز کے بلے باز لینڈل سمنز اور انگلینڈ کے فاسٹ باولر تائمل ملز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ڈیویڈ ملان اور کرس جورڈن کو انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مورگن ایلیون کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور قلندرز نے رائن ٹین ڈوشکاٹے کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے مدمقابل آئیں گی۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی بادشاہت قائم ہے۔ دوسرے نمبر پر پشاور زلمی تیسرے پر اسلام آباد چوتھے پر لاہور پانچویں پر کراچی اور چھٹے نمبر ملتان سلطانز کی ٹیم موجود ہے۔

کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی پر نظر دوڑائیں تو عمر اکمل نے اب تک پانچ میچز میں 200 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ باؤلنگ میں حسن علی بھرپور فارم میں دکھائی دیئے انہوں اب تک پانچ میچز میں پندرہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2