سلو اوور ریٹ پر ملتان سلطانز کو جرمانہ

فائل فوٹو


دبئی: پاکستان سپرلیگ4 کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی کیخلاف 2 سست اورز کرانے پر ملتان سلطانز پر جرمانہ کردیا گیا ہے۔

گراؤنڈ میں موجود اور  تھرڈ امپائرز نے ملتان سلطانز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ  کے قوانین کے مطابق  سلو اوور ریٹ پر کھلاڑیوں کو میچ فیس کی 20 فیصد فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے میگا ایونٹ میں پہلی بار کوئی غلطی کی گئی ہے اس لیے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں 24 فروری کو ملتان سلطانز اور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 146 رنز کا ہدف دیا تھا اور پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

زلمی کی جانب سے امام الحق نے 52 اور ڈیویڈ مالان نے 38 رنز اسکور کیے تھے جب کہ سلطانز کی جانب سے جونسن چارلز نے 53 اور شعیب ملک نے 22 رنز اسکور بنائے۔

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر کی ٹیم ہے اور پشاور زلمی کا نمبر تیسرا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں۔

پشاور زلمی نے تین میچ جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور ملتان سلطانز نے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2