اسلام اباد: پاکستان سپرلیگ کے میچ میں شکست کے بعد محمد عامر،عماد وسیم اور وسیم اکرم کی جانب سے سپورٹس مین شپ رویے کے برعکس پاکستانی خاندانوں سے بدتمیزی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
سینئر اینکرپرسن محمد مالک نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اکرم، عماد وسیم اور محمد عامر پر شکست کے بعد پاکستانی فیملیز سے بدتمیزی پر قومی ٹیم اور پاکستان سپر لیگ پر پابندی عائد کردینی چاہیئے، ان کے مطابق لاہور قلندرز سے شکست کے بعد ان کا رویہ قابل نفرت اور قابل مذمت تھا۔
Wasim akram, Imad Wasim & Mohd amir shud be banned from PSL & Pak team for abusing &insulting Pakistani families after losing KK-Qalandar march. Their behaviour was disgusting & deplorable. Is this how past and possible future sports icon act.
— Mohammad Malick (@MalickViews) February 17, 2019
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ماضی اور مستقبل کے اسپورٹس آئیکون اسی طرح کا رویہ رکھتے ہیں۔
محمد مالک نے کہا کہ یہ واقعہ لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور حتیٰ کہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ہماری سماجی اقدار سے متعلق ہے جن کا احترام اور تحفظ ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسپورٹس ہیروز سے ذہنی بلوغت اور شرافت کی توقع رکھتا ہوں نہ اس سے کم اور نہ ہی زیادہ۔
سینئر صحافی اویس توحید نے بھی واقعے کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انکلروژر میں دیگر صحافیوں کے ساتھ موجود تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ان اسٹارز کے برتاؤ پر حیران رہ گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ میں شائقین کرکٹ زیادہ سے زیادہ دلچسپی لینے کے لیے میچوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو تنگ کرتے رہتے ہیں تاہم اس کا مقصد کھیل کے ساتھ ساتھ تفریح ہوتا ہے۔