زلمی نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو با آسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا، پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کا 79 رنز کا ہدف 10 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

عمر امین نے چھکے کے ساتھ میچ کا اختتام کیا

پشاور زلمی کی جانب سے عمر امین نے انتہائی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دس چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 61 رنز اسکور کئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور راحت علی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

کامران اکمل بولڈ، شاہین شاہ نے وہاب ریاض کو بتا دیا کہ فاسٹ باولنگ کا باس کون ہے

واضح رہے پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور سہیل اختر نے اننگز کا آغاز کیا،

اننگز کے دوسرے اوور میں حسن علی نے فخر زمان کو چھ رنز پر آوٹ کیا،اسی اوور میں حسن علی نے سہیل اختر کو بھی چلتا کیا۔

ڈیویچ اور کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 23 رنز کی پارٹنرشپ بنائی جو زیادہ لمبی نہ چل سکی ،حسن علی نے اے بی ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کر کے پولین کی راہ دکھائی۔

لاہور کے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی مڈل آرڈر کا بلے باز نہ چل سکا اور ساری ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہو گئ۔

لاہور قلندرز کے دس میں سات بلے باز دس کا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، اے بی ڈیولیئرز 14،ڈویچ 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قلندرز پر زلمی کا وار جاری، آٹھواں کھلاڑی آوٹ

اے بی ڈی ویلیئرز بولڈ!حسن علی چھا گئے!

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار اور وہاب ریاض نے تین  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

حسن علی کے سامنے قلندر کے بلے باز بے بس!

محمد حفیظ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں ان کی عدم دستیابی کے باعث لاہور قلندرز کی کپتانی اے بی ڈی ویلیئرز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، سہیل اختر، ایرون ڈی وویچ، برینڈن ٹیلر، وجولین، حسن خان ،آغا سلمان ،شاہین آفریدی،حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے گیارہ کھلاڑیوں میں کامران اکمل،کپتان ڈیرن سیمی ،میڈسن، مصباح الحق، کیرن پولارڈ،ابتسام شیخ، لیم ڈاسن،امام الحق، وہاب ریاض، حسن علی، اورعمید آصف شامل ہیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2