اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئندہ سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران یو اے ای کے خالی اسٹیڈیم دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
Empty stadiums at PSL matches in UAE justify PM Imran Khan s decision to move the entire PSL to Pakistan next year. Matches inshallah will be played in all the big cities of Pakistan with jam packed stadiums.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) February 16, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں تماشائیوں سے بھرپور اسٹیڈیمز کے ساتھ پی ایس ایل کے میچز ہوں گے۔
دوسری جانب چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگلا ایڈیشن پورا پاکستان میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگلا پی ایس ایل ایڈیشن پورا پاکستان میں کرانے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا سپورٹ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ان دنوں متحدہ عرب امارات میں جاری تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ معیاری کرکٹ کے باوجود گراؤنڈز تماشائیوں سے خالی ہیں۔
گزشتہ سال پی ایس ایل کے تین مچیز کا انعقاد پاکستان میں ہوا اور تمام ہی میچز میں بڑی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کرکے ان میچز کو تاریخی بنادیا۔