پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کی افتتاحی تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر آبدیدہ ہوگئے۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں لاہور میں ہوں لیکن میرا دل دبئی میں اپنے ساتھیوں، کھلاڑیوں اور پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے۔‘
سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی تقریب میں نجم سیٹھی کو دعوت نہ دینے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Mr Najam Sethi should’ve been invited for the opening ceremony and given all the due respect. It’s a very sad and unfortunate part of our society and poor political culture. As nation we must learn to give respect to deserving people @thePSLt20 @TheRealPCB
— Waqar Younis (@waqyounis99) February 16, 2019
وقار یونس کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کی تقریب میں بلا کر ان کو بھر پور عزت دینی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ بہت دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کسی کو سیاسی کلچر کی وجہ سے وہ مقام نہیں دیتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور قوم ہمیں حقدار لوگوں کو عزت دینا سیکھنا چاہیے۔