بھارتی ہیکرز کا وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر حملہ

۔—فائل فوٹو۔


اسلام آباد: کلبھوشن یادیو کیس، پلوامہ حملہ اور سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان کے موقع پر بھارت نے پے درپے اوچھے ہتھکنڈے شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملے جاری ہیں جس کے باعث دفتر خارجہ کو کئی ممالک سے ویب سائٹ اوپن نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھارتی ہیکروں نے حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے فوری طور پر  ویب سائٹ دوبارہ بحال کردی۔

ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کا پروفائل اڑایا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج پرحملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول کررکھا ہے اور حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

بھارت کے سیکیورٹی اور سفارتی حلقے پاکستان پر اس الزام کو مسترد کرچکے ہیں اور انہوں نے اسے بھارت کے سیکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پر نہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے بھارت پر یہ واضح کیا کہ بھارت نے دھماکے کی تحقیقات بھی نہیں کیں اور پاکستان پرالزام لگادیا۔ جیش محمد کالعدم جماعت ہے اور پاکستان کا اس سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگرکوئی شواہد ہیں توفراہم کیے جائیں پاکستان ان کی تحقیقات کرےگا۔


متعلقہ خبریں