ملتان نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی :ملتان سلطانز نے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،اسلام آباد یونائٹیڈ کے 126 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آنڈرے رسلز نے برق رفتار  16 رنز کی اننگز کھیلی جس نے گیم کا رخ سلطان کے حق میں کر دیا، ملتان کی جانب سے کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 31 رنز اسکور کئے.

بوم بوم آفریدی نے چھکے کے ساتھ میچ اپنے نام کیا

اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2  محمد سمیع اور وقاص مقصود نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
انتہائی اہم وکٹ،رسلز کو سمیع نے بولڈ کر دیا


سلطانز کے کپتان کا شانداز چھکا!

شاداب خان کی گوگلی،کرس ایونز آوٹ

 

شاداب خان، فہیم اشرف اور وقاص مقصود کی نپ تلی باولنگ کے باعث ملتان سلطانز کے بلے باز انتہائی مشکلات میں نظر آ رہے، ایک کم ٹوٹل  کو یونائٹیڈ کے باولرز نے سلطانز کے لئے پہاڑ جیسا بنا دیا ہے۔

 

شائقین میں موجود ایک بچہ فلاس ڈانس کرتے ہوئے

جانسن چارلز بغیر کھاتا کھولے پولین واپس

ملتان سلطانز کی جانب سے اسلام آباد یونائٹیڈ کو کم ٹوٹل پر آوٹ کرنے کے بعد اوپنرز کی جانب سے ایک پراعتماد آغاز کی ضرورت تھی تاہم یونائٹیڈ کے وقاص مقصود اور سمتھ پٹیل کی نپی تلی باولنگ کے باعث سلطانز کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گر گئی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 4 کے چوتھے دن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 126رنز کا ہدف دیا،اسلام آباد نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر رنز 125 اسکور کئے۔

اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونچی 51 ،فہیم اشرف اور پٹیل نے بالترتیب 20،20 رنز کی اننگز کھیلی، ملتان کی جانب سے علی شفیق 2 شاہد آفریدی 2،جنید خان 2 جبکہ محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور میگا ایونٹ کے چوتھے روز کے آج پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائٹیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پہلے پیچ کے ہیرو،سلطانز کے سامنے زیرو

لاہور قلندرز کے خلاف عمدہ اننگز کھلینے والے محمد آصف ملتان سلطانز کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور محض دو رنز کے اسکور پر جنید خان کی عمدہ باولنگ کا شکار بنے۔

شاہد آفریدی کی زبردست فیلڈنگ،حسین طلعت آؤٹ

شاندار ففٹی اسکور کرنے کے بعد رونچی آوٹ

رونچی کے لگاتار دو چھکے،رسلز پریشان سلطانز حیران

یونائٹڈ مشکلات کا شکار،یکے بعد دیگرے دو کھلاڑی آؤٹ

سلطانز کا وار،رضوان بنے عرفان کا شکار

لیوک رونچی کا چھکے پہ چھکا!


 رونچی کا جارحانہ آغاز، بال باؤنڈری سے باہر

اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی محمد سمیع کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لوک رائنچی،رضوان حسین، ڈیلپورٹ، سالٹ، حسین طلعت،آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، سامتھ پٹیل اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی کپتانی شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، جونسن چارلز،لوئک ایونز،آنڈرے رسلز، شاہد خان آفریدی، حماد اعظم، کریس گرین،علی شفیق،جنید خان، اور محمد عرفان شامل ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد یونائٹیڈ نے اپنے پہلے میچ لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز کو کراچی کنگز نے پہلے میچ میں ہرایا تھا۔

آج   دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوا جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا گیا۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔ مصباح الحق 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ کامران اکمل نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔

زلمی چئیرمین کا مفت انٹری کا مطالبہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے دو جب کہ غلام مدثر اور عمران جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 156 رنز کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے جب بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ احمد شہزاد اور شین واٹسن جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

عمرا اکمل اور سرفراز احمد نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

سب سے زیادہ رنز بنانے والے عمر اکمل 75 اور سرفراز احمد 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو، حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے جب کہ ملتان سلطانز دو اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2