بلاول بھٹو کی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات

عمران خان اپنے وزیر ریلوے سے استعفیٰ مانگیں گے؟ بلاول کا استفسار

میونخ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں کے درمیان عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو اور ایوانکا ٹرمپ کے مابین خصوصی طور پر خواتین کی معاشی خودمختاری اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

چیئرمین پی پی پی گزشتہ کئی دنوں سے امریکہ کے دورے پر تھے۔ دورے کے اختتام پر وہ جرمنی پہنچے ہیں جہاں میونخ میں ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایوانکا ٹرمپ بھی گزشتہ روز جرمنی کے شہر میونخ پہنچی ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماؤں، وزرا اورممتاز سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ میونخ کانفرنس میں ان کا فوکس ’خواتین کی معاشی خود مختاری‘ ہے۔ وہ اس ضمن میں سربراہان حکومت، وزرا اور دیگر عالمی شخصیات سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔

جرمنی کی وزیر دفاع سے ہونے والی اپنی ملاقات کے متعلق ’ٹوئٹر‘ پر ایوانکا ٹرمپ نے لکھا کہ جب خواتین با اختیار ہوتی ہیں تو اسلحہ کی لڑائی کے امکانات ڈرامائی طور پربہت کم ہوجاتے ہیں اور استحکام کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں