کنگز بمقابلہ سلطانز،کراچی7رنز سے کامیاب


 

دبئی:کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے ہرا دیا، کنگز کے 184 رنز کے جواب میں سلطانز 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی۔

کراچی کی جانب سے محمد عامر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل خان دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

ملتان سلطانز کی  جانب سے کپتان شعیب ملک نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس جیت کے ساتھ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آ گیا

 

آنڈرے رسل کا 108 میٹرکا چھکا!

شعیب ملک نے ایک اوور میں لگاتار چار چوکے مار دیئے

 

ملتان سلطانز کے کپتان کا چھکا، باولر ہکا بکا

بڑی ہٹ مارنے کے چکر میں شان مسعود آوٹ

سلطانز کا پہلا نقصان، عامر کی ٹورنامنٹ میں پہلی وکٹ

پی ایس ایل فور کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 184 رنز کا ہدف دیا۔کنگز کی جانب سے لونگ اسٹون 82 اور بابر اعظم 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کا مڈل اوپنرز کے ریکارڈ اوپننگ اسٹینڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی،کوئی بھی مڈل آرڈر بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس گرین نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

 !لیم لیونگ اسٹون کا شاندار چھکا

قدموں کا استعمال،گیند باؤنڈری سے باہر

لیم لونگ اسٹونز کا ایک اور چھکا!

کراچی کنگز کے کھلاڑی لیم لیونگ اسٹونز کی نصف سنچری مکمل

 

بابر اعظم نے اپنی فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے نصف سینچری مکمل کر لی۔

 

سلطان کے باولرز لیونگ اسٹونز کے سامنے بے بس،چھکوں کی برسات جاری

 

لونگ اسٹون کا شو اختتام پذیر،سلطان کا پہلا شکار

بابر اعظم اور لونگ اسٹونز پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے میں کامیاب

کولنگ انگرم آنڈرے رسل کے سامنے بے بس،کیچ آوٹ ہو کر پولین واپس

کپتان شعیب ملک کی قیادت میں محمد عباس، جنید خان اور محمد عرفان جیسے فاسٹ بالرز ملتان سلطان کا حصہ ہیں، بیٹنگ لائن میں جیمز ونس، شان مسعود، نکولس اور آل راونڈر میں بوم بوم آفریدی شامل تھے۔

کپتان عماد وسیم کی قیادت میں بابر اعظم، کولن منرو، کولن انگرام اور محمد رضوان کراچی کنگز کی شانہیں، بولرز میں محمد عامر، عثمان شنواری اور ایرون سمرز ٹیم میں شامل تھے۔

آج دوسرا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھےنو بجے ہوگا جس میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیایٹرز مد مقابل ہوں گے۔ ڈیرن سیمی کی قیادت میں زلمی لیگ میں اپنا شاندار آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

karachi kasdlk is poakuisan

lkasdlkjna l;ajksdkjaskdj


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2