پی ایس ایل فور: ترکی کے دو کرکٹرز بھی زلمی اسکواڈ کا حصہ


دبئی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز پشاور زلمی نے چین کے بعد برادر ملک ترکی کو بھی پی ایس ایل کا حصہ بنادیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق ترکی کے دو نوجوان کرکٹرز پی ایس ایل فور کے لیے پشاور زلمی کے ہمراہ موجود رہیں گے۔

ترکی کے کرکٹرز گوہان گوتک اور مہمت آدین پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود اور ٹریننگ حاصل کریں گے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے ذریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2