پی ایس ایل4،لاہورکے 5پارکوں میں بڑی سکرینیں


لاہور :ضلعی انتظامیہ لاہور نے پاکستان سُپر لیگ 4کے میچز دکھانے کے لیے شہر کے 5 مختلف پارکس میں بڑی اسکرینیں نصب کردی ہیں۔

پی ایس ایل4 کے میچز دکھانے کےلیے لاہور کے جن پارکس میں بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں  ان میں گریٹر اقبال پارک، گلشن اقبال پارک ،بٹر فلائی پارک، جیلانی پارک اور جوہر ٹاؤن پارک میاں پلازہ شامل ہیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو انتظامات کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ جہاں جہاں سکرینیں نصب کی گئی ہیں وہاں ضلعی حکومت کے  ملازمین  ڈیوٹیاں دے رہے ہیں.

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ صرف لاہور قلند ر کے میچوں والے دن بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

پی ایس ایل سیزن فورکے ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ، افتتاحی تقریب کے بعد  لاہورقلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں میں کئی تبدیلیاں دکھائی دیں گی لیکن ان کے عزائم جیتنے والے ہوں گے جس کی وجہ سے ایک سخت اورکانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس مرتبہ ماضی کی نسبت زیادہ بڑے ناموں کی کارکردگی سے فیضیاب ہونے کا موقع میسر نہیں آئے گا جس کی وجہ سے وہ فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی اور شاداب خان پر انحصارکرے گی۔

شیڈول کے مطابق 26 میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہوں گے جب کہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2