اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کہ ہے تاہم پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں اتوار کی صبح ہلکے بادل چھائے رہے تاہم سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں آج صبح درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر سمیت بالائی سندھ کے بیشتر شہروں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں سیاہ بادلوں کے ساتھ سرد ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سکھر کا درجہ حرارت آج صبح 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر سمیت بالائی سندھ کے چند ایک مقامات پر آج ہلکی بارش متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اتوار کے روز مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
مری اور بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری سمیت شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ مری کا درجہ حرارت منفی 3 تک گر گیا اور زیادہ سے زیادہ 4 ہے۔ اس ماہ مزید برف باری کے سپل مری اور شمالی علاقوں میں ہوں گے اور موسم سرما کا دورانیہ بھی اس سال زیادہ ہوگا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی استوار اور کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔