پی ایس ایل 4،پشاور زلمئی کے فینز پرجوش



پشاور:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں محض چند دن باقی ہیں،اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لئے فیورٹ ٹیم پشاور زلمئی اس وقت متحدہ عرب امارت پہنچ چکی ہے۔

پشاور زلمئی کے فین جہاں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لئے بے تاب دیکھائی دے رہے ہیں وہیں خپال ٹیم کو اسپونسر کرنے والی ہائیر گروپ کی انتظامیہ بھی پرجوش دیکھائی دے رہی ہے۔

ہائیر گروپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن کا فاتح پشاور زلمئی ہو گا۔پشاور زلمئی کے مالک اور ہائیر کے سی ای او جاوید آفریدی کے ہمراہ ہائر کے ملازمین اور انتظامیہ نے تصاویر لی اور ٹورنامنٹ سے متعلق اپنے رائے کا اظہار بھی کیا۔

ہائیر گروپ کے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فاتح پشاور زلمئی تھا اور انہیں یقین ہے کا اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کی ٹرافی پشاور آئے گی۔

یوں تو جاوید آفریدی محب وطن پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ معروف کاروباری شخصیت ہیں تاہم کرکٹ کے لیے ان کا جنون کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ کے مالک ہیں۔

پاکستان میں انتڑنیشنل مقابلوں کے نہ ہونے سے شائقین کرکٹ مایوسی کا شکار تھے تاہم جاوید آفریدی کی کاوشوں سے گراس روٹ لیول پر مختلف ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 2019 کے لیے ڈرافٹنگ 20 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔ پشاور زلمی کی جانب سے گزشتہ سیزن میں کھیلنے والے محمد حفیظ کو لاہور قلندرز نے چن لیا تھا جبکہ شاہد آفریدی سابق ملتان سلطان کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی کی ٹیم میں اس بار سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، حسن علی، کیرن پولارڈ، کامران اکمل، ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ملان، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، وین مڈسن، صہیب مقصود، جمال انور، ثمین گل، نبی گل، وقاع سلام خیل، کرس جارڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2