پاکستانیوں کیلئے میرے پاس پیار کے سوا کچھ نہیں، سیمی


پاکستان سے واپسی کے بعد پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان میں ملنے والی محبت پر شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اور آپ کے لوگوں کے لیے میرے پاس محبت کے سوا کچھ نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیار اور محبت کے ہی ذریعے دنیا کو بہتر مقام بنایا جاسکتا ہے۔

آج صبح دورہ پاکستان کے بعد سیمی واپس روانہ ہوگئے، جاوید آفریدی نے ان کو رخصت کیا۔

اس موقع پر سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان آپ سب کا شکریہ، آپ سب کا پیار میری یادوں میں ہمشیہ محفوظ رہےگا۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد پر تمام زلمی فینز کی جانب سے شکریہ اد کرتاہوں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2