وزارت تجارت پنجاب کا مختلف محکموں کے انسپکٹرز کی مداخلت روکنے کا فیصلہ

وزیر صنعت میاں اسلم اقبال — فائل فوٹو۔


لاہور: وزارت صنعت و تجارت پنجاب نے انڈسٹری میں مختلف محکموں کے انسپکٹرز کی مداخلت روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے اس حوالے باضابطہ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں سیکرٹری انڈسٹریز ندیم الرحمٰن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی  گئی جس کو ایک ہفتے کے اندر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیبر ڈپارٹمنٹ، ای او بی آئی، سوشل سیکیورٹی کے انسپکٹرز کی انسپکشن کو روک دیاجائے گا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صنعت کاروں کو انسپکٹرز  کی کرپشن اور غیر ضروری مداخلت  سے تحفظ دیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کو انسپکشن فری  بنانے کے لئے محکمہ صنعت نے  کام شروع کردیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزن  اور پیمائش کے پیمانوں کی سالانہ  فیس پہلے ہی ختم  کی جاچکی ہے۔


متعلقہ خبریں