لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بغیر سوچے سمجھے بولنا مہنگا پڑ گیا۔ سرفراز احمد پر پابندی جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والے ایک روزہ میچ کے دوران نسل پرستانہ جملوں پر لگائی گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں شعیب ملک کو کپتانی کے فرائض دیے گئے ہیں جب کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شعیب ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنچورین واقعے کے بعد ایک روزہ میچ کے لیے مجھے قیادت سونپی گئی ہے تاہم سنچورین واقعے پر تبصرہ نہیں کر سکتا ہوں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سرفراز احمد کو سیریز سے باہر کرنے پر کوئی آفیشلی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے بلکہ سرفراز احمد کے باہر ہونے کی اطلاع پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس کے وقت ملی۔
میڈیا پر خبر جاری ہونے کے بعد ترجمان آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ سرفراز احمد پر چار میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے اور وہ دو ایک روزہ میچ اور دو ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
JUST IN: Pakistan captain Sarfaraz Ahmed has been handed a four-match suspension for breaching ICC’s Anti-Racism Code.
DETAILS ⏬https://t.co/7lCs3FiYpp pic.twitter.com/OWpwV6lJ4w
— ICC (@ICC) January 27, 2019
واضح رہے کہ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کو نسلی تعصب پر مبنہ جملہ کہا تھا۔