پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین میں کھیلے جانے والا تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 13 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 318 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کا آغاز جارحانہ رہا پروٹیز نے 33 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 187 رنز اسکور کر لیے تھے جبکہ اسے جیت کیلئے مزید 131 رنز درکار تھے تاہم بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر امام الحق شاندار سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کی ۔
آخری دس اوورز میں شعیب ملک اور عماد وسیم کی 52 رنز کی شراکت داری نے پاکستان کا اسکور 317 رنز تک پہنچا دیا۔شعیب ملک نے 31 اور عماد وسیم نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیل اسٹین اور کاغیسو رباڈا نے 2،2 کھلاڑیوں آوٹ کیا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔
تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ جنوبی افریقہ کیخلاف عماد وسیم اور محمد عامر ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ حسین طلعت اور فہیم اشرف کو ریسٹ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کے درمیان 1-1 میچ سے برابر ہے۔
[post-relate link=”https://humnews.pk//latest/125488/” position =”left”]
پاکستانی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو شکست دی تھی تاہم سیریز کے دوسرے مقابلے میں مہمان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قبل ازیں پاکستان کو مہمان ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیمیں کے درمیان ٹی 20 سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
