فیصل آباد: قوم کی ہونہار بیٹی ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے مگر افسوس یہ ارفع کے نام سے منصب یونیورسٹی کے لیے مختص زمین پر آج بھی صرف گدھوں اور گندگی کا راج ہے۔
حکومتی عدم توجہی نے فیصل آباد میں ارفع کریم کے نام سے آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر کا منصوبہ بھی مٹی میں ملا دیا۔ جبکہ آج یہاں گدھوں کا راج ہونے سے علاقہ مکین بھی تنگ ہیں۔
سال 2017 میں کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ارفع کریم کے نام سے فیصل آباد میں آئی ٹی اینڈ اسکلڈ یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے لیے گزشتہ حکومت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جگہ واگزار کرائی تھی۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے بتایا رہنما ن لیگ کہتے ہیں کہ یہ معاملہ عدالتی فائلوں میں دب گیا ہے۔
اسی مناسبت سے بات کرتے ہوئے ایم پی اے طاہر جمیل نے کہا کہ حکومت اگر پبلک پراسیکیوٹر لگائے تو یہ کیس جلد نمٹ سکتا ہے اور یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بن سکتی ہے۔
