سندھ سولر منصوبہ، حکومت اور ورلڈ بینک کا معاہدہ

فائل فوٹو


کراچی : حکومت پاکستان اورورلڈ بینک کے مابین سندھ سولر منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس منصوبے کی لاگت 100 ارب ڈالر ہے۔ اس کا مقصد صوبہ سندھ میں بجلی کی کمی پوری کرنا ہے۔ یہ منصوبہ صوبہ بھر میں شمسی توانائی کے ذریعے تین مختلف شعبوں میں بجلی پورا کرنے کا کام کرے گا۔

یہ منصوبہ سندھ میں شمسی توانائی کی پیداوار، استعمال اور تقسیم سے متعلق ہے۔ جس سے ابتدائی طور پر 50 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 20 میگا واٹ بجلی کراچی میں پبلک سیکٹر بلڈنگز کی چھتوں پر سولر پلیٹ لگا کر حاصل کی جائے گی .

منصوبے سے حاصل ہونے والی بجلی سے دو لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کی بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

منصوبہ کی مکمل لاگت ایک سو پانچ ملین ڈالر ہے جس میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن(آئی ڈی اے) کے لیے سو ملین ڈالر کی فنانسنگ کرے گا جبکہ سندھ حکومت منصوبے میں پچاس لاکھ  ڈالر تک دے گی۔

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ سندھ میں شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

اس موقع پر اکنامک افیئرز ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد نے منصوبے میں تعاون پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں