کراچی: سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی طور پر کمی آئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ سندھ کے مطابق فی تولہ سونے پر ایک ہزار جبکہ دس گرام پر858 روپے کی کمی آئی ہے۔
ملک بھر رواں ہفتے میں سونے کی قیمتوں میں دوسری بار کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کےبعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 57 ہزار 442 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا دس ڈالرمہنگا ہونے کے بعد 1250 ڈالر فی اونس ہوگیا تھا جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے سےتاریخ کی بلندترین سطح 67 ہزار800 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1239 روپے اضافے کے بعد 58 ہزار 128 روپے ہوگئی تھی۔