’احتساب عدالت کے اندر نامعلوم افراد کی بڑی تعداد موجود ہے‘



اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے اندر نامعلوم افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے عدالتوں میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وکلاء کی بڑی تعداد عدالت کے باہر کھڑی ہے، عوام اور میڈیا کا حق ہے کی عدالت کے اندر جائیں۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق ایس پی اور کمشنر نے ان کو بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم عدالت کا دروازہ کس نے بند کیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں سابق وزیرا اعظم  نوازشریف کی قسمت کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں اور حکام کی جانب سے صرف مخصوص افراد کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت ہے۔


متعلقہ خبریں