فضائی مشقوں سے پاک چین دوستی مستحکم ہوگی،آرمی چیف

جنرل قمرباجوہ کا پاک چین بین الاقوامی مشقوں کا دورہ، شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا


کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقیں دونوں ممالک کی افواج اور اقوام کو نزدیک لائیں گی۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں جاری پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ان مشقوں سے ناصرف پاکستان اور چین کی دوستی مزید مستحکم ہوگی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضایہ آپریشنل ائیر بیس میں جاری پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں شاہین سیون  کا دورہ کی جبکہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان ان  کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک سربراہ پاک فوج  نے مشقوں میں شامل ہونے والوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی جبکہ مشقوں کے کامیابی سے جاری رکھنے پر پاک فضائیہ اور پیپلزلبریشن آرمی ائیر فورس ( پی ایل اےاے ایف) کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ  شاہین سیون فضائی مشقیں پاک چین بین الاقوامی فضائی مشقوں کا ساتواں سلسلہ ہے جو ہر برس منعقد کی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں