ہاکی ورلڈ کپ 2018: فرانس کی جیت، اسپین-نیوزی لینڈ میچ برابر


بھوبنیشور: ہاکی ورلڈ کپ میں آج کھیلے گئے میچ میں فرانس نے اولمپک چیمپئن ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دے دی جبکہ اور نیوزی لینڈ اور اسپین کے مابین کھیلا گیا دوسرا میچ برابر رہا۔

بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری 14واں ہاکی ورلڈکپ 2018 میں آج پول اے کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل آئیں، پہلے میچ میں فرانس نے ارجنٹائن کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی جبکہ اسپین اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

گروپ اے میں تین، تین میچز کھیلنے کے بعد ارجنٹائن پہلے، فرانس دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ اسپین چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم گروپ ڈی میں موجود ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، پہلے میچ میں پاکستان کو جرمنی سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ ملائشیا سے برابر رہا، اس طرح قومی ہاکی ٹیم گروپ ڈی میں آخری نمبر پر براجمان ہے۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ 9 دسمبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلےگا۔

پاکستان ہاکی

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان اور دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان 1971، 1978،1982 اور 1994 میں ورلڈ کپ کا فاتح رہا ہے۔ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے قومی ٹیم کیلئے ٹورنامنٹ کی ٹاپ 8 ٹیموں میں آنا لازمی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئیر، مبشر علی، علیم بلال، فیصلقدیر، عماد بٹ، توثیق ارشد، راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹا، عرفان جونیئیر، رضوان سینئیر،علی شان، ابو بکر، محمد عتیق اور زبیر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں