سندھ بلوچستان بارڈر پر چیکنگ سخت کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا صوبے میں گندم کے بحران پر قابو پالنے کا دعویٰ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چینی قونصلیٹ کے حملہ آور بلوچستان سے آئے تھے، ہم سندھ بلوچستان بارڈر پر چیکنگ مزید سخت کرنے جارہے ہیں۔

چینی قونصل جنرل مسٹر وانگ یو سے ملاقات میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے بلوچستان کے چیف منسٹر سے بارڈر پرسخت چیکنگ کی بات کی ہے اور ہم مل کر اس پر کام کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چینی سفیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو ہم جلد مکمل کرنے جارہے ہیں،چینی ہمارے بھائی ہیں، آپ کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  تمام قونصلیٹ کی سیکیورٹی آڈٹ کی ہدایت کی ہے، تمام پولیس اہلکار جو قونصلیٹ پر ڈیوٹی کررہے ہیں انکو بلٹ پروف جیکٹس دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چائنیز قونصلیٹ کو بہترین سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

چینی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے مکالمے میں کہا کہ میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے فوری ہم سب سے رابطہ کیا اور اور حملے کو ناکام بنایا۔


متعلقہ خبریں