لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پان شاپ کے مالک کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ ہدایت عثمان جنرل اسٹور اینڈ پان شاپ نامی دکان کے مالک کی درخواست پر سماعت کے بعد دی۔ درخواست گذار ظاہر عزیز نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا تھا کہ 8 فروری 2018 کو اس کا اسٹور چھالیہ اور کتھہ کی موجودگی کے باعث سیل کردیا گیا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسٹور سیل کرنے سے قبل نہ اسے نوٹس دیا گیا اور…
Author: ویب ڈیسک
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جن معاشروں میں انصاف ناپید ہو جاتا ہے وہ دنیا سے مٹ جاتے ہیں۔ سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں انھوں نے مساوات اور فراہمی انصاف کو اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا بول بالا اور آئین کی بالادستی پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور اور نصب العین ہے۔ انصاف پر مبنی معاشرے کو ملک کی سماجی، معاشی اور معاشرتی ترقی کا ناگزیر ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ہر فرد کو انصاف…
کوئٹہ: بلوچستان کی جیلوں میں ایڈز اور ہیپاٹائیٹس جیسے جان لیوا اور موذی امراض نے پنجے گاڑ لئے ہیں۔ یہ ہولناک انکشاف ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے صوبے کی جیلوں میں شروع کی جانے والی اسکریننگ کے دوران ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2 جیلوں میں ایڈز کے 7 اور 7 جیلوں میں ہیپاٹاٰٗٹس کے 70 مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ ابتداٗی اعداد و شمار کے بعد ایڈز کنٹرول پروگرام نے مریضوں کی درست تعداد معلوم کرنے کے لئے صوبائی محکمہٗ صحت سے مدد مانگ لی ہے۔ اسی دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلوچستان کی…
لاہور:پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا کہ عدلیہ نے کمزور فیصلہ دیا دراصل نواز شریف کے بیانیہ کی کامیابی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ کمزور فیصلہ نواز شریف کے بیانیہ کے آگے ٹھہر نہ سکا۔ عمران خان کو ہنی مون کے لئے ٹکٹ اور ہوٹلنگ کی پیشکش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جانتا ہوں کہ وہ اپنے ولیمہ پر نہیں بلائیں گے۔ پیروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کا تاثر کچھ اچھا نہیں ہے لیکن…
لاہور: ننھی زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی وکیل محمد اشتیاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی فساد فی الارض کے زمرے میں آتی ہے۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نرم قوانین کی وجہ سے زیادتی کے مجرموں کو چھپا کر پھانسی دی جاتی ہے جو دیگر کے لئے سبق آموز نہیں بنتا۔ درخواست گذار نے کہا کہ زیادتی اور پورنوگرافی جیسے مکروہ عمل کے مجرمان کو سرعام پھانسی نہ دینے…
کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستامن کے دونوں دھڑوں میں اختلافات کے باوجودسینٹ انتخابات کے لئے اتفاق رائے سے فارمولہ طے پا گیا ہے۔ فارمولے کے تحت بہادر آباد گروپ کے تین جب کہ فاروق ستار کے حمایت یافتہ ایک امیدوار سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پیر کو سامنے آنے والے فارمولے کے تحت بہادر آباد گروپ کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم ،نسرین جلیل اورسید امین الحق امیدوار ہوں گے۔ پی آئی بی گروپ کی جانب سے فرحان چشتی سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیں گے جو ایم کیو ایم کے سابق رہنما خالد بن ولید مرحوم کے چھوٹے…
پشاور: وزیر اعلی پرویز خٹک کو نازیبا الفاظ سے نوازنا پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا۔ کانسٹیبل عابد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔ ڈی آئی جی مردان اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کا فی الفور نوٹس لیا۔ کانسٹیبل عمران کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کرلیا گیا ہے۔ صوابی پولیس کے کانسٹیبل نے وزیر اعلی پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے پولیس کو گالیاں دیتے ہوئے خنزیر کہاتھا۔ عابد نےجواباً گالیوں سے بھری وڈیو اپ لوڈ کی اور وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی آئی جی مردان نے ایکشن…
اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں پانامہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاٗ کو ریکارڈز کی اصل دستاویزات کے ہمراہ 22 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ واجد ضیا کو نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے کیونکہ اس روز برطانیہ میں مقیم دو گواہان ویڈیو لنک پر اپنی شہادتیں ریکارڈ کرائیں گے۔ نیب کے مطابق واجد ضیا کی اصل دستاویزات کے ساتھ موجودگی اشد ضروری ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ نواز شریف اور واجد ضیا ایک ہی عدالت میں ایک ساتھ پیش…
لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست کی۔ ابتدائی سماعت کے بعد پیمرا کے افسر کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ محمد اظہر نامی شخص نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز پاناما فیصلے کی آڑ میں اداروں کو تضحیک کا نشانہ بنارہے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادس سب کے باوجود پیمرا…







