اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس 12 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو ذاتی…
Author: علی جسوال
ریاض: سعودی عرب نے ترقی پذیر ممالک کے 6 ارب ڈالر سے زائد کے قرضے معاف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے وزرا نے منگل کے روز ہونے والی میٹنگ میں اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے ساتھ انسانیت کی بھلائی اور دنیا میں سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کرے گا اور اس سلسلے میں تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔ سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل…
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے، اس کے باوجود صوبے گھر کے اسکولوں کا نہ صرف حال برا ہے بلکہ 400 سے زائد طلباء کے لیے صرف تین اساتذہ میسر ہیں۔ نمائندہ ہم نیوز مظاہر سعید کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ کی تعلیمی ایمرجنسی کے تحت صوبے میں سرکاری اسکول بدحالی کا شکار ہیں۔ صوبے بھر کے اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، طلبا کو کرسی اور میز تک مہیا نہیں کی گئی ہیں، وہ زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ہم…
کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا نوٹس لے لیا ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے افسوسناک ہے. ان کا کہنا تھا کہ معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے، سارے مسئلے کو اچھے سے دیکھ کر صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ اگرمعاملہ آپسی جھگڑے کا ہے توڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رکن…



