اسلام آباد میں منعقد ہونے والے امریکا ایران مذاکرات ختم ہونے کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد کے ہمراہ امریکا واپس روانہ ہو گئے۔
جے ڈی وینس کو ایئرپورٹ پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے الوداع کیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ختم ، حتمی معاہدہ نہ ہو سکا
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تقریباً 21 گھنٹے تک جاری رہے جن میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم امور، خصوصاً جوہری پروگرام اور علاقائی کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تاہم فریقین کسی حتمی معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔
امریکی نائب صدر نے روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگرچہ مذاکرات میں پیشرفت کے کچھ پہلو سامنے آئے، لیکن بنیادی نکات پر اتفاق نہ ہو سکا۔
