دنیا کا ہر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے، لیکن کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو کامیابی کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیتیں۔
ان عادات کے حامل لوگ بار بار ناکام ہوتے ہیں، اور پھر اپنے آپ کو بدقسمت یا نا اہل سمجھنے لگتے ہیں، حالانکہ اپنی ناکامی کی اصل وجہ وہ خود ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مسلسل ناکام رہنے والے تمام انسانوں میں کچھ عادتیں مشترک ہوتی ہیں، آئیے ان میں سے پانچ عادتوں پر نظر ڈالتے ہیں۔
1۔ دوسروں کو الزام دینا
جو شخص اپنی ہر ناکامی یا غلطی کا الزام دوسروں پر ڈالتا ہے، وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ‘میرے ماں باپ نے مجھے موقع یا سہولتیں نہیں دی، میرے باس نے مجھے اسپورٹ نہیں کیا، حالات میرا ساتھ نہیں دیتے وغیرہ وغیرہ۔
یہ سوچ انسان کو اندر سے کمزور اور سست بنا دیتی ہے۔ جب تک آپ اپنی ناکامی کی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے، ترقی کا زینہ نہیں چڑھ سکیں گے۔
2۔ مقصد کا تعین نہ کرنا
زندگی بغیر مقصد کے ایسی ہی ہے جیسے کشتی بغیر پتوار کے۔ ناکام لوگ خواب تو دیکھتے ہیں، مگر ان کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتے۔ نہ کوئی پلان، نہ کوئی کوشش لہذا نتیجہ ہمیشہ صفر رہتا ہے۔
3۔ ہر وقت بہانے بنانا
‘وقت نہیں ملا، موڈ نہیں تھا، کوئی موٹیویشن چاہیے، کامیابی قسمت والوں کو ملتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔
بالوں کے لیے سبز چائے کے فوائد اور استعمال کا طریقہ
یہ سب ناکام لوگوں کے بہانے ہیں، کامیابی چاہیے تو بہانے چھوڑنے ہونگے۔
4۔ کامیاب لوگوں سے سیکھنے کے بجائے حسد کرنا
ناکام لوگ دوسروں کی ترقی دیکھ کر خوش ہونے کے بجائے جلتے ہیں۔ وہ کامیاب لوگوں پر تنقید کرتے ہیں، انہیں خوش قسمت یا چاپلوس کہتے ہیں، لیکن خود کچھ سیکھنے یا بدلنے کو تیار نہیں ہوتے۔
5۔ ناکامی کے خوف سے شروع نہ کرنا
بعض لوگ اتنے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ اپنے خوابوں کی تعبیرپانے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ ناکامی کا خوف انہیں اسٹارٹ لینے ہی نہیں دیتا۔ یہی سوچ انہیں زندگی بھر ایک ہی مقام پر روکے رکھتی ہے، اور وہ مقام یقیناً کامیابی سے کوسوں دور ہوتا ہے۔
پاکستان میں طبی انقلاب، صرف 60 منٹ میں کینسر کا مکمل خاتمہ ہو گا