تجارتی عدالت کا فیصلہ عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز ہے، وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے ایک حالیہ تجارتی عدالت کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عدالتی حدود سے تجاوز قرار دیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہائوس کیرولائن لیوٹ کے مطابق عدالتوں کو ٹیرف اورتجارتی پالیسی جیسے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ خالصتاً انتظامی دائرہ اختیارمیں آتے ہیں۔

امریکا کا چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبہ کے ویزے منسوخ کرنیکا اعلان

وائٹ ہاؤس نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فیصلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کو ختم کرے تاکہ حکومتی تجارتی پالیسیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی تجارتی پالیسی بدستور جاری رہے گی اور صدر کے پاس ٹیرف عائد کرنے کے لیے متبادل آئینی اختیارات موجود ہیں۔

حکومت اس وقت تجارتی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے دیگر قانونی راستوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے، حالیہ عدالتی فیصلے کے باوجود مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات بدستورجاری رکھے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں