پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ 30 سال کی ہو گئیں۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’میرے مہربان‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عائزہ خان 15 جنوری 1991 کو پیدا ہوئیں۔
عائزہ نے ہم نیٹ ورک کے ساتھ کئی ہٹ ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’تو دل کا کیا ہوا‘ شائقین نے خوب پسند کیا۔
View this post on Instagram
معروف اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ ’موجودہ لمحے میں جیتے ہوئے مستقبل کی جانب بڑھ رہی ہوں‘۔
عائزہ خان کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور فالوورز اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان کے نئے اور منفرد انداز میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے
انسٹا گرام پر 7.8 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی اس تصاویر پر لائیکس اور دعائیہ کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
معروف اداکارہ عائزہ خان 2014 میں پاکستانی اداکار دانش تیمور سے شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی ایک بیٹی اور بیٹا ہے۔