لاہور چڑیا گھر کی ٹائیگرس انتقال کر گئی


لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے چڑیا گھر میں موجود بنگال ٹائیگرس (چیتے کی مادہ) آٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔

چڑیا گھرترجمان کے مطابق بنگالی نسل کے شیروں سے تعلق رکھنے والی مادہ اپنے پنجرے کے باہر خندق میں مردہ پائی گئی۔

بہاولپور چڑیا گھر میں پیدا ہونے والی مادہ کو 2014 میں لاہور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق آٹھ سالہ مادہ بلڈ پیراسائٹس (خون میں جراثیم کا پیدا ہونا) کے مرض میں مبتلا رہی، علاج کے بعد وہ صحتمند ہو گئی تھی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مادہ نے انتقال کے روز معمول کے مطابق خوراک بھی لی۔ وہ انتقال سے قبل دن بھر ہشاش بشاش رہی۔

مادہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائینسز بھجوادی گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے چڑیا گھر میں افریقی شیر کے دو نومولود بچے بھی ہلاک ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں