پاکستان سپر لیگ کے شائقین کے لئے بڑی خبر سامنے آ گئی، پشاور زلمی کی پوری ٹیم پاکستان میں میچز کھیلنے کو تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے لیے بھی پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ پاکستان آئے گا ۔
اور پشاور زلمئی ہمیشہ کی طرح اس اعلان میں سب سے اگے ہے کہ پشاور زلمئی کے تمام کھلاڑی پاکستان جا کر پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے- ۲/۲
— Javed Afridi جاوید آفریدی (@JAfridi10) February 28, 2019
انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح پشاور زلمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو سب سے بڑا مقصد سمجھ کر اپنا کردار ادا کرے گی ۔
اج پی ایس ایل اونرز کی پی سی بی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ جو ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تھی میں یہ فیصلہ گیا کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے پاکستان میں طے شدہ میچز ہر حال میں ہونگے ۱/۲
— Javed Afridi جاوید آفریدی (@JAfridi10) February 28, 2019
جاوید آفریدی نے کہا کہ آج پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں کے مالکان کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ہونے والی میٹنگ جو ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تھی، میں یہ فیصلہ گیا کہ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل کے پاکستان میں طے شدہ میچز ہر حال میں ہونگے ۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔چار میچ کراچی میں اور چار میچ ہی لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا پہلا میچ سات مارچ 2019 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔
دوسرا میچ لاہور میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔