ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے جب کہ میگا ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 15 جولائی کو ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول ، انتظامی معاملات اور مارکیٹنگ امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی دنیا بھر کے کرکٹ کے شائقین کو خوش آمدید کہتا ہے، امید ہے فینز پاکستان کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔
