وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی سازش،سیاست اور تماشہ ختم، جھوٹا آزادی مارچ 2014 کے دھرنے کی طرح فلاپ سین ہونے کی تاریخ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر کی تاریخ تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے،کس کے لیے اور کیوں یہ تماشا کیا گیا؟
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی،جھوٹے آزادی مارچ نے بچوں کو یتیم کردیا،صحافی شہید ہوئے،عمران خان نے قومی مفادات سے کھیل کھیلا ،خارجہ پالیسی تباہ کی،26 نومبر بھی امپائر کی انگلی اُٹھے بغیر گزر جائے گی۔
یقین ہو گیا عمران خان کو گولی نہیں لگی، لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا، مریم اورنگزیب
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یو اے ای اور برطانیہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تاریخ پھر نہیں بتائی ہے۔
