اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کی بھی ہدایت دے دی ہے۔
توشہ خانہ،عمران خان نااہل، قومی اسمبلی کی نشست خالی
اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق منعقدہ اجلاس میں مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا جائزہ لیا گیا جب کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جن کی شدت میں شام تک مزید اضافہ متوقع ہے۔
سرٹیفائیڈ جھوٹا،سند یافتہ چور،نااہلی کافی نہیں،پکڑیں اور پیسے لیں، مریم نواز
پارٹی ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شام سات بجے دوبارہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جب کہ شام کو عوام سے عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں منعقدہ اجلاس سے صدارت خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جانبدار الیکشن کمیشن کی جانب سے اسی طرح کا فیصلہ متوقع تھا۔
عمران خان نااہل، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، شیلنگ
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔
