پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک کی تاریخ کا اہم الیکشن ہونے جا رہا ہے ، مجھے جتوانا سب کی ذمہ داری ہے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک پر امریکی سازش کے تحت ڈاکوؤں پر مسلط کیا گیا جو اربوں روپے کے کیسز معاف کروا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز، شہباز شریف او ر حمزہ کو بری کر دیا گیا ہے جب کہ ہر روز عمران خان کو ضمانت کے لیے عدالت جانا پڑتا ہے۔
عمران خان کو 100 فیصد سچا سمجھتا ہوں، وہ کہہ رہے ہیں سازش ہوئی تو ہوئی ہے، عارف علوی
انہوں نے کہا کہ سوات کے لوگوں نےقربانیاں دیں، آج پھر وہاں دہشتگردی آ گئی ہے۔ سوات میں د ہشت گردی کے واقعات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
بعد ازاں مردان میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم دھاندلی کے باوجود ان کو شکست دیں گے، آج پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے دہشتگردی پر قابو پالیا تھا، میں 20سال کہتا رہا کہ ہمیں امریکی جنگ میں شریک نہیں ہونا چاہئے،اُس جنگ میں 80ہزارہمارے لوگ شہید ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمارے دور میں ایک ڈرون حملہ ہونے نہیں دیا،ہم نے امریکا کو کہا کہ ہم امن کے ساتھ دیں گے لیکن جنگ میں نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعظم سواتی کو رات کو پکڑا اور تشدد کیا گیا،ان کو شرم آنی چاہئے، پہلے شہباز گل پر اور اب اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا،ظلم کرنے والوں سے لوگ نفرت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوات کے لوگوں نے بڑی قربانی دی تھی،ابھی سوات میں جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا فیصلہ کن وقت ہے، میں نے کال دینی ہے جو زیادہ دیر نہیں ہے۔
