اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے اراکین سے ہمارے رابطے ہیں لیکن کتنے اپوزیشن اراکین سے رابطے ہیں؟ ابھی نہیں بتاوں گا۔
وزیراعظم کو مشورہ دیا ہےکہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں، شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات وفاقی وزرا فواد چودھری اور حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمرنے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت کے نام پر کاروبار کرتے ہیں، نوٹوں کے پورے پورے بکسے بھر بھر کر لے جائے جارہے ہیں، چھانگا مانگا ان کا بہت پرانا کاروبار ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا سے متعلق خبر صرف رمیش کمار کے پاس ہے ہمارے پاس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے ابھی تک اتحادیوں نے مطالبات نہیں کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 172 ہم نے نہیں، اپوزیشن نے پورے کرنے ہیں۔
وزیراعظم کا اپنے منحرف ارکان کیخلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان 26 سال سے سیاست کر رہے ہیں لیکن اپنی ذات کے لیے نہیں کرتے ہیں،عمران خان نہ کبھی کسی کو بلیک میل کرتے ہیں نہ وہ بلیک میل ہونے کو تیار ہیں، عمران خان عوامی لیڈر ہیں، قوم نے انہیں وزیراعظم بنایا، وہ اصول و نظریے پہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پورے طریقے سے مقابلہ جاری رکھے گی لیکن ہم جو بھی کریں گے وہ آئین و قانون کے دائرے میں ہوگا اور کوئی غیر قانونی کام نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر اسدعمرنے کہا کہ اپوزیشن والے لوگ صرف جمہوریت کا نام استعمال کرتے ہیں وگرنہ جمہوریت کے نام پر کاروبار کرتے ہیں، وزیراعظم سچے ثابت ہو گئے ہیں، عمران خان کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
تین وفاقی وزرا سمیت 33 ممبران اسمبلی اڑ چکے ہیں، رمیش کمار کا دعویٰ
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی بہتری کے لیے فیصلے کیے، قوم کو عزت دلائی، قوم کی خوداریت کا وعدہ پورا کیا اور اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز بلند کی۔
