وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو ناراض پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے بات چیت کا مشورہ دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پرانے ساتھی ہیں ، دوستوں میں اختلافات ہوجاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین ذمہ دار آدمی ہیں ، حکومت کی ان سے بھی بات ہونی چاہیے ، امید ہے وہ ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔
شہباز شریف، جہانگیر ترین ملاقات، ن لیگ کی تصدیق سے گریز
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملکی سیاست میں پھر ناراض پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور خفیہ ملاقاتوں کی بازگشت ہو رہی تھی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی تصدیق سے کرنے گریز کیا۔
رہنما ن لیگ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ شہباز شریف روزانہ تین تین ملاقاتیں کرتے ہیں، ہر ملاقات کا پتہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی یہ ملاقاتیں عوام کےبہترین مفاد میں ہیں۔
عمران خان سے گزارش ہے معیشت پر توجہ اور عوام کو ریلیف دیں، جہانگیر ترین
اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین ساتھ رہیں گے، پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
