اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں اور 37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں۔
ن لیگ کی سی ای سی کا حکومت کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے ٹوئٹر بیان پراپنے ردعمل میں انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! پوری بات بھی بتایا کریں۔
شہباز گل نے کہا کہ ان دو لوگوں کا بھی بتائیں جنہوں نے آج کہا ہے کہ وہ استعفے دینے کو تیار ہیں لیکن انہوں نے شرط رکھی ہے کہ میاں صاحب خود پاکستان میں واپس آ کر پارٹی لیڈ کریں۔
آصف زرداری، شریف خاندان نے جو کیا وہ ہم نہیں کر سکتے، شہباز گل
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں ان دونوں کو چپ کروا کر ان کا مائیک میوٹ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہربانی کرکے اب آپ کچھ کر ہی لیں۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ پچھلے 36 بار آپ کی دھمکیوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، آپ کو شکست فاش ہوئی، اب تو لوگ بور ہوگئے ہیں۔
2023 سے قبل بہت لوگ بادشاہی نظام کےخلاف ن لیگ چھوڑجائینگے:فواد چوہدری
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ آپ کی دھمکیوں اور افسانوں سے اب پری زاد کی کہانی لوگوں کو سچ لگتی ہے۔
