پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں فرنچائزز کو مزید دو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی۔
ذرائع کے مظابق کھلاڑیوں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے۔ فرنچائزز2 ڈومیسٹک پرفارمرز کو اسکواڈ کا حصہ بنا سکتی ہیں۔
کامران اکمل کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں سب سے نچلی کیٹیگری کیوں ملی؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز ایک ڈومیسٹک پرفارمر کے ساتھ ایک غیر ملکی بھی رکھ سکیں گی تاہم دونوں کھلاڑی غیر ملکی نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اضافی کھلاڑیوں کا مقصد ڈومیسٹک پرفارمرز کو اہمیت دینا ہے، کھلاڑیوں کا انتخاب آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔
