وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے۔
وزیر اعظم عمران خان سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندگان برائے افغانستان نے ملاقات کی، وزیراعظم نے ٹرائیکا پلس میکنزم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
پاکستان نے ہمیشہ ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی،انسانی حقوق کے احترام اور انسداد دہشت گردی کے پرعزم اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیر اعظم نے افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کےلیے بھی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے۔
