پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 66 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی۔
نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 800 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56ہزار 641 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹرازینیکا ویکسین بہترین قرار
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 56 ہزار 279کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61 ہزار 381، پنجاب میں تین لاکھ 91 ہزار 297، اسلام آباد میں 98 ہزار 951، بلوچستان میں 32 ہزار 200، آزاد کشمیر میں 31 ہزار 988 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 870 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کا اطلاق 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 823 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 834، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 944، اسلام آباد 863، گلگت بلتستان 173، بلوچستان میں 338 اور آزاد کشمیر میں 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
