وزیراعظم عمران خان کے نو منتخب معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، میں نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ٹیم بنانے کا موقع دیا جائے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پراعتماد کیا ان کا شکر گزارہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کا وسیع تجربہ ہے، ملکی ترقی کا دارومدار سی پیک منصوبوں پر ہے۔
خالد منصور نے کہا کہ پاکستان اور چین کے لوگوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، چین پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک منصوبوں کیلئے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سی پیک منصوبوں کیلئے دن رات محنت کی۔
