انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم نے تیسرے ون ڈے میں 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
ان کے علاوہ ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا نمبر ہے۔
بابراعظم نے پی ایس ایل میں بھی ریکارڈز قائم کر دیئے
بھارت کے بلے باز روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے بلے باز روز ٹیلر چوتھے جب کہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف سنچری: بابر نے متعدد ریکارڈ بنا ڈالے
انگلینڈ کے بلے باز جانی بیراسٹرو چھٹی، ڈیوڈ وارنر ساتویں، شائی ہوپ آٹھویں اور جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے کی بلے بازوں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا دسواں نمبر ہے۔
