وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر ٹرپنگ ہے۔ ڈھوک کھبہ، سہالہ آرے بازار فیڈرز کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ روات ، کلر سیداں، کشمیر روڈ ،کوٹ گلہ فیڈرز پر بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔
لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون سیزن کی آمد، محکمہ موسمیات نے تیاری مکمل کر لی
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اسٹاف الرٹ ہے،موسم بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کردیا جائیگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آپریشن ڈائریکٹر نے لائن اسٹاف کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صارفین شکایات کے اندراج کیلئے متعلقہ ہیلپ لائن پر کال کریں۔
