امریکہ کے مغربی حصے میں خطرناک برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی متعدد ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے ریاست ڈینور میں سینکڑوں پروازیں معطل ہو گئیں۔ برف باری کی وجہ سے امریکہ کی قومی شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔
امریکہ میں برفانی طوفان: مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک
کولوراڈو میں تیس ہزار شہری بجلی کی سہولت سے محروم گئے ہیں، وائمنگ، مغربی نبرساکا اور ساوتھ ڈکوٹا میں بھی شدید ہوائیں چل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیںوں شدید برفافی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
برف باری کے بعد نیویارک میں گاڑیوں کے پانچ سو حادثات ہوئے تھے جب کہ میری لینڈ میں بھی ساڑھے تین سو سے زائد حادثات ہوئے۔
ریاست نیویارک میں ایک اٹھاون سالہ شخص اپنی گاڑی میں دس گھنٹے برف میں دبا رہا تاہم پولیس نے شہری کو زندہ بچا لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان
