سال 2009 میں ریلیز ہونے والی اور باکس آفس پردھوم مچانے والی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم اواتار نے ایک بار پھر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چین میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد ہالی ووڈ فلم اواتار نے دوبارہ ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔
باکس آفس پر ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم اواتار کو ہالی ووڈ کی ایڈونچرفلم ایوینجرز اینڈ گیم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر کے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: ’’ایوینجرز اینڈ گیمز ‘‘ نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
چین میں دوبارہ ریلیز ہونے کے بعد اواتار نے 2.8 بلین ڈالرز کا ریکارڈ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی بنائی ہوئی فلم اواتار کے صرف جمعہ کے روز 4 ملین ڈالرز کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اواتار باکس آفس میں ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل ایوینجرز اینڈ گیم نے ریلیز نے دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا۔
سال 2019 میں فاکس سے اثاثے خریدنے کے بعد ڈزنی کمپنی دونوں فلموں کی مالک ہے۔ واضح رہے کہ فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرزکی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔
