اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ چار مارچ سے عمران خان کے سیاسی ستارے عروج پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کرلے۔
مریم نواز نے بیک ڈور رابطے کیے ہیں، فواد چودھری کا دعویٰ
ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سینیٹ کا الیکشن جیتنے جا رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ مریم نواز کا نام 2018 سے ای سی ایل میں ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں تین ناکوں کے علاوہ تمام ناکے ختم کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد تھانوں کو 100 موٹر سائیکلیں اور 20 گاڑیاں دیں گے۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے صبح کہا تھا کہ درخواست پر نواز شریف کو پاکستان آنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکتا ہے۔
نواز شریف کو وطن واپسی کا سرٹیفیکیٹ جاری کرسکتے ہیں، وزیر داخلہ
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت آج رات ختم ہوجائے گی۔ انہوں ںے واضح کیا تھا کہ نواز شریف کو ملک واپس آنے سے نہیں روکا جا رہا ہے۔
انہوں ںے کہا تھا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کا نام ای سی ایل میں ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کو جو اجازت دی لیکن انہوں نے اس کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سرجری کی بات کی ہے لیکن اگر وہ درخواست نہیں کرنا چاہتی ہیں تو نہ کریں، اچھی بات ہے۔
بیلٹ اوپن کریں یا سیکرٹ بِکنے والے بکیں گے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ 3 مارچ سے اوپن بیلٹ سے متعلق اہم فیصلہ آجائے گا۔ انہوں ںے کہا تھا کہ وہ لوگ جو سارے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی بہت بڑی شکست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 15 دن تک سرپرائز کی باتیں ہوں گی۔
