دبئی: متحدہ عرب امارات اپنے خلائی مشن کی کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہونے کی خوشی انتہائی منفرد انداز سے منا رہا ہے۔
یو اے ای: ہوپ مشن مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امیگریشن حکام دبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر سرخ رنگ کی ایک مہر لگا رہے ہیں جس پر ختم المریخ کندہ ہے۔
متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر یہ مہر لگانے کا سلسلہ عین اس وقت شروع کیا گیا جب ہوپ مشن کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہوا۔
مریخ کے لیے مفت بورڈنگ پاس حاصل کریں
مسافروں کے پاسپورٹس پر لگائی جانے والی سرخ رنگ کی مہر پہ درج ہے کہ آپ امارات پہنچ گئے اور امارات مریخ پر پہنچ گیا۔ لگائی جانے والی مہر پر 9 فروری 2021 کی تاریخ بھی درج ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پاسپورٹس پر لگائی جانے والی سرخ رنگ کی روشنائی کو مریخ کی روشنی کا نام دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہوپ مشن 20 جولائی 2020 کو جاپانی خلائی اسٹیشن پناگاشیما سے روانہ ہوا تھا اور ٹھیک 9 فروری کو وہ مریخ کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا ہے۔
مریخ پر 10 لاکھ افراد بسانے کی تیاری، انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا
متحدہ عرب امارات اس طرح دنیا کا پہلا اسلامی ملک بن گیا ہے کہ جس نے مریخ پر کمند ڈال دی ہے۔ یو اے ای مریخ پر کمند ڈالنے والا پانچواں ملک بھی ہے۔
